Loyalty of a Dog🐕


ایک عورت کے پاس ایک وفادار اور فرمانبردار کتا تھا  اور وہ اتنا وفادار تھا کہ وہ عورت اکثر شاپنگ کرنےاپنے بچے کو گھر سلا کر کتے کے حوالے کر جاتی تھی اور کتا اس عورت کی غیر موجودگی میں بچے کا خیال  رکھتا تھا.. ایک دن وہ عورت حسب معمول  بچے کو گھر سلا کر شاپنگ کرنے گی واپس گھر آی تو بچہ اور کتا موجود نہ پایا اسی اثنا میں کتا ایک چارپائی کے نیچے سے خوفناک حالت میں برآمد ہوا منھ اور  جسم خون سے بھرا ہوا تھا جیسے ابھی کوئی تازہ کسی جاندار کو کھایا ہو وہ عورت سمجھی کہ کتا میرے بچے کو کھا گیا ہے اس نےغصے سے  ڈنڈا اٹھایا اور کتے کو مار ڈالا  اب اس نے اپنے بچے کے کچھ بچے کھچے اجزاء ڈھونڈنے کی کوشش کی تو دیکھا چارپائی کے نیچے فرش خون سے بھرا ہوا تھا اور پمپر کے ٹکڑے نظر آئے اور ساتھ ہی ایک بڑا سانپ خون میں لت پت مرا ہوا تھا اور اس سےکچھ فاصلے پر اس کا بچہ محفوظ پڑا کھیل رہا تھا سانپ اور کتے کی بڑی سخت لڑائی ہوئی تھی بچے کو سانپ سے بچانے کیلئے کتے نے سانپ کو مار ڈالا تھا ... اب اس عورت کے سمجھنے کی دیر تھی مگر وہ عورت بے صبری جلد بازی غلط فہمی اور غصے میں اپنے وفادار کتے سے ھاتھ دھو بیٹھی تھی... حالات کا جائزہ لینے سے پہلےہم کتنی بار لوگوں کو سخت الفاظ میں پرکھتے ہیں اور بغیر تصدیق کے انکے بارے میں جھوٹ پھیلاتے ہیں ...... اسی طرح ہم اپنی زندگی میں غلط فہمی بےصبری جلد  بازی اور غصے میں اپنے قیمتی اور وفادار دوستوں احباب اور فیملی سے تعلق قطع کر لیتے ہیں ان حالات تک پہنچنے سے پہلےہمیشہ معاملے کو سمجھیں اور صبر کریں اورغیر مشروط غلطیوں سے بچیں جو ہمیں اپنی نظروں میں گرا سکتی ہیں


Comments

Popular posts from this blog

Trip to Mabali Island 🏝️

CNS 24/7 Christian News Service ✝️

Who is Jesus?