Who is Jesus?


 

مسیح میں آپکی سلامتی ہو! عزیزو آج بھی دنیا میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو گناہ گرفتہ ہیں۔جن کو اس خوشخبری کا علم نہیں جو مسیح یسوع ان کو دینے کے لیے ان کے دل کے دروازے پر کھٹکھٹا رہا ہے!🙂

👇👇👇👇👇

اگر یہ پوسٹ ان تک پہنچ گئ ہے تو سمجھیں کہ آپ نے ان کو مسیح یسوع سے متعارف کروانے میں اپنا کردار ادا کیا👍


عزیزو یسوع وہ ہے جو راہ،حق اور زندگی ہے۔ہو ایک کنواری مریم سے پیدا ہوا۔یسوع ہم سب کا دوست ہے۔جو کسی کی ہلاکت نہیں چاہتا۔یسوع مسیح ناصری کا پیدا ہونا بھی عجیب، اور اس نے دنیا میں رہ کر بے مثال زندگی گزاری اور خدمت کرنے کا، بے لوس محبت کا،معاف کرنے کا،برداشت کرنے کا اور دشمنوں کے لیے دعا کرنے کا،اپنا مال دوسروں پہ خرچ کرنے کا، ابلیس کا مقابلہ کرنے کا،سچ بولنے کا،بچوں سے پیار کرنے کا،کا درس دیا۔اور ہمیشہ کی زندگی کا، اور زندگی ،ہمیشہ ساتھ رہنے کا،تسلی دینے کا، آرام دینے کا،اور دربارہ ہمیں اپنے ساتھ لے جانے کا وعدہ کا۔وہ جو کہتا ہے سچ ہوتا ہے۔جس کے کہنے سے مردے زندہ ہوتے ہیں،جسکے کہنے سے اندھے دیکھتے ہیں،لنگڑے چلتے اور کوڑھی شفا پاتے ہیں،جسکو چھو لینے سے شفا مل جاتی ہے،جس نے پانی کو 🍷 بنا دیا۔

یسوع وہ ہے جو خدا کا پیارا بیٹا ہے۔جس سے خدا خوش ہے۔

خدا کو ہم سے اتنا پیار ہے کہ اس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا۔تا کہ جو کوئی اس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔میرے عزیزو! یہ صرف وہ لازوال محبت ♥️ہی تھی جو اسے تخت سے چرنی اور چرنی سے صلیب پر لے آئی۔کیونکہ وہ ہمیں گناہ میں گرا ہوا مہیا دیکھ سکتا تھا۔کیونکہ خدا پاک ہے اور گناہ کو دیکھ نہیں سکتا۔اسی لیے اس نے اپنے اکلوتے بیٹے یعنی یسوع مسیح کو اس دنیا میں بھیجا تاکہ وہ ہمارا کفارہ ادا کرے۔اور ہم نجات پائیں ۔پیارے دوستو! خدا کا یہ سارا انتظام میرے اور آپ کے لیے ہی تھا۔کیونکہ وہ ہم سے بے انتہا محبت کرتا ہے۔اس لے کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ جہاں وہ ہے ہم بھی اس کے ساتھ ہوں۔میرے پیاری بہنوں اور بھائیو! 

اس نے ہمارے لیے کوڑے کھائے ،کانٹوں کا تاج 👑 پہنا،جس کہ منہ پر ہمارے گناہوں کے بدلے تھوکا گیا۔مسیح نے ہمارے لیے گالیوں کو برداشت کیا۔وہ ہماری خاطر اتنی وزنی صلیب خود اپنے کندھوں پہ اٹھا کر کھوپڑی کے مقام تک گیا۔ جس نے ہمیں بچانے کے لیے اپنے نازک ہاتھوں ✋ میں کیل ٹھکواے،پیروں میں کیل ٹھکواے۔پسلی میں نیزہ کھایا۔جسے ہماری خاطر سرکہ پیلایا گیا۔مگر وہ خاموش رہا۔کیونکہ اس نے ہمیں بچانا تھا۔وہ مر گیا میرے اور آپ کے لیے۔ہمیں ہمیشہ کی زندگی دلانے کے لیے۔لیکن پھر موت بھی اس لازوال اور انمول محبت کے آگے ہار گئی ۔اور میرا اور آپ کا نجات دہندہ موت اور قبر پر فاتح ہوگیا۔اور تیسرے دن مردوں میں سے جی اُٹھا اور اب آسمان پر باپ کے دینے ہاتھ بیٹھا ہے جاں سے وہ ہم سب کی عدالت کرنے کو آۓ گا۔

پیارے عزیزو!

صرف یسوع مسیح ہی ہے جو آپ کے گناہوں کو مٹا سکتا ہے۔اور کوئی نہیں جو اپنے دوستوں کے لیے اپنی جان دے۔ اور ہمیں فخر ہے کہ ہم کسی مردہ کی پرستش نہیں کرتے۔اور تاریخ گواہ ہے کہ پوری دنیا میں صرف میرے اور آپ کے منجی یعنی مسیح خداوند کی ہی قبر خالی ہے۔جو اپنے کہنے کے مطابق مردوں میں سے جی اُٹھا۔اس کے پاس مفت نجات ہے آپ کو دینے کے لیے۔

اور آج بھی مسیح یسوع نجات لیے آپکے دل ❤️ کے دروازے پہ کھڑا آپکے دروازے کھولنے کا منتظر ہے۔

کیا آپ آج مسیح یسوع کو اپنا نجات دہندہ قبول کرتے ہیں؟

کیا آپ آج آنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں؟

کیا آپ ایمان رکھتے ہیں کہ آپ یسوع المسیح کے مار کھانے کے باعث بچاۓ گۓ؟

اگر جواب ہاں ہے! تو مبارک ہو آپ بچا لیے گئے ہیں!


آئیے ہم دعا کریں! اور  خداوند کے حضور اپنے گناہوں کا اقرار کریں۔اور خدا کا شکر ادا کریں کےہم اسکے بیٹے اور بیٹیاں بن گئے ہیں۔ اس نے ہمیں بچا لیا۔اس کی لا زوال محبت کے لیے جو اس نے ہم سے کی۔ہمارا دل اس کی شکر گزاری سے لبریز ہے۔خداوند مجھ سمیت آپ سب کو اپنے جلال کے لیے استعمال کرے۔خداوند آپ سب کے ساتھ ہو اور آسمان سے آسمانی اور زمین سے زمینی برکات عطا کرے۔امین🙏

Comments

Popular posts from this blog

Trip to Mabali Island 🏝️

CNS 24/7 Christian News Service ✝️